حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے سپاہ حضرت علی بن ابیطالب (ع) کے کمانڈر سردار جمیری سے ملاقات میں مسلح فورسز کی ہوشیاری اور فتنہ و فساد کو ناکام بنانے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: مسلح فورسز نے گرانقدر قربانیوں اور انتہائی ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے ملک میں شرپسندوں اور فسادیوں کی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
انہوں نے کہا: آج دشمن خواہ وہ استکبار ہو یا محاذِ کفر، سب ایک ہو چکے ہیں اور وہ سب ایران کی پیشرفت اور اقتدار سے خائف ہیں لہذا ایران کے اپنے تئیں تقسیم کرنے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے درپے ہیں۔
اس مرجع تقلید نے باہمی ہماہنگی اور وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: جو بھی اختلاف و تفرقہ ایجاد کرے اور لوگوں میں انتشار پھیلائے وہ دشمن کا کارندہ ہے۔ آج ہم سب کو اتحاد و وحدت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے چونکہ اتحاد و وحدت سے طاقتور کوئی ہتھیار نہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے کہا: دشمن ہماری جس طاقت سے سب سے خوف کھاتا ہے وہ ہمارا اتحاد و وحدت ہے۔ اسی وجہ سے رہبر معظم انقلاب نے بھی وحدت پر بہت زیادہ تاکید کی ہے اور حضرت امام (رہ) کی تعبیر کے مطابق بھی انقلاب اسلامی میں کامیابی کی اصلی کنجی "ہمارا باہمی اتحاد" ہی تھا۔









آپ کا تبصرہ